• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولی لگنے سے صحن میں سوئی ہوئی بچی جاں بحق، دیگر واقعات میں 2 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون میں واقع گھر میں اندھی گولی لگنے سے 2 سالہ صنم جاں بحق ہوگئی، بچی کے والد نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس کے مطابق بچی اپنے گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی، کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی صنم کے سر پر لگی،چیک پوسٹ نمبر 5 کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 33 سالہ ہارون ولد محمد خالدزخمی ہوگیا،جیکسن کے علاقے کوہاٹی محلہ میں رحمانیہ مسجد کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 60سالہ امان اللہ زخمی ہوگیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید