• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کا اسٹاک 17لاکھ ٹن، حکومت برآمد کی اجازت دے، شوگر انڈسٹری

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ کرشنگ سیزن 2021-22ء میں 79لاکھ پانچ ہزار 564ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ اس سے پچھلے سال کے کیری اوور سٹاک میں 51ہزار 706ٹن چینی موجود تھی۔ چقندر سے حاصل ہونے والی چینی کی مقدار 70ہزار ٹن تھی‘ اس طرح کرشنگ سیزن اور سال کے آغاز پر چینی کی کل مقدار80لاکھ 27ہزار 270لاکھ ٹن تھی۔ جاری شدہ اعدادو شمار کے مطابق 30ستمبر 2022ء تک 53لاکھ 16ہزار 473ٹن چینی استعمال ہو چکی ہے۔ روزانہ پاکستانی عوام کم و بیش 15ہزار 980ٹن چینی استعمال کر رہے ہیں‘ اس طرح منسٹری کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق نومبر میں نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے تک ملک میں 17لاکھ 36ہزار 17ٹن چینی فاضل موجود ہو گی۔ وفاقی حکومت کے یہ اعدادو شمار پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد ذکاء اشرف چوہدری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتائے گئے۔
اہم خبریں سے مزید