• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعثت رحمت عالم ؐ مومنین پر اللّٰہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے، عبدالقدیر اعوان

لاہور(خبرنگار)سربراہ تنظیم الاخوا ن پاکستان عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ بعثت رحمت عالم ؐ مومنین پر اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔عشق و محبت کا اظہار ماہ و سال میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ماہ مبارک ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم دعوی محبت تو کرتے ہیں کیا ہمارے اعمال ہمارا کردار بھی آپ ؐ کی سنت کے مطابق ہے۔دارالعرفان منارہ میں بعثت رحمت عالم ؐ کانفرنس میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر مسلم کو بھی انصاف اسلام کے زیر نگیں آکر ملا ہے ،اس پر تاریخ گواہ ہے۔
لاہور سے مزید