• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مخالف تحریک، عمران، وزیراعلیٰ KP سمیت کارکنوں کا حلف

پشاور(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں آزادی تحریک میں حصہ لینے سے متعلق تقریب ہوئی جس میں عمران خان نے کارکنوں کے ہمراہ تحریک میں بھرپورحصہ لینے کا حلف اٹھایا۔

 سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے حلف لیا۔ عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک اورعلی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔

دریں اثناء پشاور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کیلئےکال دے سکتا ہوں‘ کارکن تیاری کریں ‘سب کو جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لینگے‘عمران خان کا کہنا تھاکہ آج قوم کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ہے، قوم کو اپنے مستقبل کیلئے نکلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ میری شریف اورزرداری خاندان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ‘قوم کے مستقبل کیلئے کھڑا ہوں‘ حکومت میں آئے تو آدھا پیسہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا۔ یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے مگر اب انھوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، ان کو عام آدمی کی فکر نہیں، یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے، تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں‘چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے ۔عمران خان کا کہنا تھاکہ میں نے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے لسٹیں منگوائی ہیں اور پوچھا ہے لانگ مارچ میں کتنے لوگ لا سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید