• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، اسکول ٹیچراور اسکے 4ساتھیوں کی نو عمرطالبہ سے اجتماعی زیادتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں اسکول ٹیچراوراس کے چار نامعلوم ساتھیوں نے نوعمر طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانا بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون پولیس نےمدعی سید حسن عالم کی رپورٹ پر مقدمہ الزام نمبر 1548/2022 جرم دفعہ 3375/376 /511/34 کے تحت اسکول ٹیچر باسط اور اسکے چار نامعلوم ساتھیوں کیخلا ف مقدمہ درج کرکے ملزم باسط کو گرفتار کرلیا، جبکہ چار چہرہ شناس ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سرجانی ٹاؤن خداکی بستی فیز ون میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول کا استاد ہے ،ملزم باسط نے 27 ستمبر کے روز اسکول کی چھٹی کے وقت کام کے بہانے سے 13 سالہ بچی (س) کو بلایا اور نشہ آور چیز دی جس سے وہ ہوش کھو بیٹھی،بعدازاں ملزم اسے اسکول کے عقب میں واقع پلاٹ پر لے گیا،جہان ملزم نے وہاں پہلے موجود اپنے چار دوست کے ساتھ بچی سے اجتماعی زیادتی کی،تاہم ہوش میں آنے کے بعد ملزمان نے (س) کو دھمکایا کے کسی کو اس واقعے کے بارے میں نہیں بتانا اگر بتایا تو تمہاری چھوٹی بہن جو اسکول میں پڑھتی ہے اسکو قتل کردینگے، متاثرہ بچی کا میڈکل معائنہ کروایا گیا ہے رپورٹ کے آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی، جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی واقعے کے بعد سے مسلسل اسکول نہیں جارہی تھی اور ڈری سہمی سے تھی، جس پر اسکی والدہ نے اس سے پوچھ گچھ کی تو متاثرہ بچی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے حوالے سے بتایا، والدین نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،جس سے مزید ملزمان کے حوالے سے چھان بین جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید