• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی شہداء کیخلاف مہم، 178 اکاؤنٹس پر PTI یا جھنڈا یا نشان

اسلام آباد (این این آئی)لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہدا کے خلاف مہم کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، دستاویز کے مطابق پاک فوج کے شہدا کے خلاف مہم پر ایف آئی اے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور کل580اکانٹس کی چھان بین کی گئی،178اکانٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے دستاویز میں بتایاگیاہے کہ 18بھارتی اکانٹس بھی شہدا کے خلاف مہم میں شامل تھے، شناخت شدہ اکانٹس کی تعداد168اور جعلی اکانٹس کی تعداد 238ہے۔123اکانٹس کی شناخت نادرا کے سپرد کردی گئی ہے،33اکانٹس دوسرے ممالک سے چلائے جارہے تھے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے234اکانٹس کو شناخت کیا، گوجرانوالا میں12انکوائریز میں سے6مقدمات درج اور5 افراد گرفتارہوئے۔دستاویز کے مطابق فیصل آباد کی 7انکوائریز میں 4مقدمات درج اور 4افراد گرفتار ہوئے جبکہ لاہور کی7انکوائریز میں2مقدمات درج اور2افراد گرفتار ہوئے اور4نوٹس جاری کیے۔
اہم خبریں سے مزید