لاہور(مانیٹرنگ نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نےکہاہےکہ دنیا جانتی ہے عمران خان کا خواتین کے بارے میںٹریک ریکارڈ کتنا خراب ہے۔گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ن لیگی رہنما نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ کیا کہہ رہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کاایک بڑا خاص مقام ہوتا ہے ان کی بڑی عزت ہوتی ہےتو تم یہ بتائو کہ جب مریم جیل میں تھی تم نے ڈالا تھا جھوٹے مقدمے میں ،تب مریم خاتون نہیں تھی؟ تم تو خواتین کی عزت کے معاملے میں بات کرنے کے بھی قابل نہیں ہوتمہارا اتنا برا خواتین کے معاملے ٹریک ریکارڈ ہے اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گی،کیوں کہ میری جو تربیت ہے وہ مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں عمران پر ذاتی حملے کروں لیکن وہ بات کس کس سے چھپی ہوئی ہے جو خواتین کے معاملے میں ان کی عزت کے معاملے میں اس کا ٹریک ریکارڈ ہے۔