اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف نے مفتاح اسماعیل کو چیئرمین ایکنک کے عہدے سے فارغ کرکے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کاچیئرمین تعینات کردیا ہے،مفتاح اسماعیل بطور وفاقی وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین بھی تھے ۔ ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کردی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایکنک کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے-مفتا ح اسماعیل بطور شخصی حیثیت ایکنک کے چیئرمین بھی تھے-وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال،وزیر تجارت نوید قمر اور وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود ایکنک ارکان میں شامل ہیں،اسی طرح پنجاب سے محسن لغاری،سندھ سے نثار کھوڑو،صوبائی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے سنئیر ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نور محمد دومر بطور رکن ایکنک میں شامل ہیں۔