• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، اسکول کی طالبات نے حجاب اتار کر حکومت کیخلاف مظاہرے کئے

کراچی(نیوزڈیسک) ایران میں اب غیر معمولی طور پر سکول کی طالبات بھی ان مظاہروں میں شامل ہو گئی ہیں جو حجاب کے قانون کو توڑنے کے الزام میں زیر حراست ایک خاتون کی موت کے بعد سے مختلف شہروں میں ہو رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کی طرف سے تصدیق شدہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس نو عمر طالبات علما اور حکام کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے سکارف ہوا میں لہرا رہی ہیں۔گذشتہ دو ہفتوں سے ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پیر کو کرج شہر میں بغیر حجاب کے لڑکیوں نے ایک شخص کو اپنے اسکول سے باہر نکال دیا جس کے متعلق شبہ تھا کہ وہ کوئی مقامی سرکاری اہلکار ہے۔
اہم خبریں سے مزید