عمران فارن فنڈڈ فتنہ، کھلنڈرا، تلنگا، مجھ پر ان دنوں زیادہ حملے، جانتی ہوں وہ کیا سوچ رہے ہیں، میری بریت سے زیادہ نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہوئی، مریم کی پریس کانفرنس کی جھلکیاں
لاہور (پرویز بشیر ) مریم نواز نے پاسپورٹ ملنے کے فوراً بعد ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ کے دفتر میں پریس کانفرنس کی ۔ بری ہونے اور پاسپورٹ ملنے کے بعد وہ زیادہ اطمینان اور اعتماد محسوس کر رہی تھیں ۔ ،پریس کانفرنس میں انہوں نے عمران خان کو خاص طور پر ہدف تنقید بنایا انہیں انتہائی جھوٹا شیطانی ذہن والا قراردیا۔ انہوں نے عمران خاں کو فتنہ، فارن فنڈڈ فتنہ کہا ایک اور موقع پر انہوں نے کھلنڈرا اور تلنگا بھی کہا۔پریس کانفرنس میں ٹیکسلا میں کی گئی عمران خان کے خطاب کے وہ حصے صحافیوں کو دکھائے جس میں وہ فوج کے بارے میں سخت زبان استعمال کر رہے ہیں جبکہ اقتدار کے دوران عمران خاں جس طرح جنرل باجوہ کی تعریف کر رہے تھے وہ خطاب بھی دکھایا۔