• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف مستی خان نے ہمیشہ عسکریت پسندی کیخلاف بات کی، سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سنیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہےکہ یوسف مستی خان نے ریاست اور معاشرے میں عسکریت پسندی کے خلاف ہمیشہ بے خوفی سے بات کی اور ترقی پسند قوتوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو جائیں۔ وہ لاپتہ افراد کے حق میں زوردار آواز ا تھے اور ساتھ ہی خارجہ اور اقتصادی پالیسیوں کو ریاستی قومی سلامتی سے دور رکھنے کے حق میں تھے۔ منگل کو عوامی ورکرز پارٹی  کے زیر اہتمام   یوسف مستی خان کی یاد میں نیشنل پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں بی این پی کے اختر مینگل نے کہا کہ یوسف مستی خان نے کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ نیشنل پارٹی کے طاہر بزنجو نے کہا کہ یوسف مستی خان میر غوث بخش بزنجو کے سب سے قریبی شاگرد تھے۔ عوامی ورکرز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عاصم سجاد نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو یوسف مستی خان کے راستے کو اپنانا چاہیے۔تقریب سے ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ کی عصمت شاہجہان اور طوبیٰ سید، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے شفیق ترین، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے ڈاکٹر چنگیز ملک، اور پروگریسیو سٹوڈنٹس فیڈریشن کے شاہ رکن نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید