اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) شوگر انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں اور شدید سیلاب کے نتیجے میں گنے کی فی ایکڑ پیداوار کم و بیش 10فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 560ڈالر فی ٹن تک گیا مگر گزشتہ حکومت کی عدم توجہی اور تاخیر کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کی فاضل چینی برآمد نہیں کی گئی‘ اور اب عالمی منڈی میں چینی کے فی ٹن ریٹ 528اعشاریہ 70ڈالر فی ٹن تک نیچے آ گئے ہیں۔