لاہور(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو پشاور اوربدھ کو لاہورمیں حلف اٹھایا۔حکومت مخالف تحریک کو جہاد سمجھنے کی قسم کھائی ۔عمران خان نے پنجاب کی قیادت کو بندے جمع کرنے کا ٹارگٹ دیدیا۔ گوجرانوالہ 6ہزار ‘سیالکوٹ 6ہزار ‘گجرات 6ہزار ‘ منڈی بہاؤالدین 5ہزار ‘حافظ آباد 4ہزار اور نارووال بھی 4ہزار بندے لائے ۔عمران خان کا کہنا تھاکہ مقامی قیادت بندے بھی لائے اور ان کا خرچہ بھی اٹھائے ۔لانگ مارچ کیلئے بھی فنڈ جمع کرائے ۔ادھرعمران خان کے کارکنوں کیساتھ حلف اٹھانے پر سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے ۔کسی کو عمران خان کی جانب سے حلف برداری کا یہ انداز ہٹلر کے حلف اٹھانے کے انداز کے قریب لگا تو کسی نے عمران خان کے انداز کو نیازی سیلوٹ تو کسی نے نازی سیلوٹ کا نام دیا۔