• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ویسٹ کے مختلف علاقوں کیلئے تیز ہواؤں کے چلنے کی وارننگ

بولٹن (نمائندہ جنگ) میٹ آفس برطانیہ نے نارتھ ویسٹ کے مختلف علاقوں کہلیے آنے والے دنوں میں تیز ہواؤں کے چلنے کہلیے پیلے موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔ موسمیاتی ایجنسی نے آنے والے دنوں میں اڑنے والے ملبے کے نتیجے میں گو زخمی ہونے کے بہت کم امکانات ظاہر کیے ہیں لیکن’’اس کے باوجود انہوں نے عوام کو اس کے خطرے‘‘ سے خبردار کیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ ویلز، انگلینڈ کے شمالی حصے ایسے موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں جبکہ شمالی آئرلینڈ بھی تیز ہواؤں کی زد میں آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ الرٹ میں بولٹن سمیت دیگر تمام علاقوں کے عوام کو اس حوالے سے خبردار کیا گیا ہے کہ رواں ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے اسلیے عوام کو چاہے کہ وہ محتاط ہو کر سفر کر یں تاکہ ایسا موسم دوران سفر خلل کا باعث نہ بن سکے۔ اور اس بات کا بھی کم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال سے کچھ سڑکیں اور پل بند ہو سکتے ہیں۔ اس بات کا تھوڑا سا امکان موجود ہے کہ بجلی کی فراہمی کی کٹوتی ہو سکتی ہے، جس سے دیگر سروسز، جیسے کہ موبائل فون کی کوریج متاثر ہو سکتی ہے۔ تاہم اس بات کا بھی بہت کم امکان ہے کہ ساحل سمندر سے اٹھنے والی لہروں سے، ساحلی سڑکوں یا کسی دوسری املاک کے نقصان کے علاوہ کسی کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ایک بیان میں میٹ آفس نے کہا کہ بدھ کے روز برطانیہ کے شمالی حصوں میں 70 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواہوں سے انتہائئ کم دباؤ کے نظام کا امکان ہے۔ جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کا اندیشہ ہو۔
یورپ سے سے مزید