• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کے نازیبا الفاظ، پیمرا کا نجی ٹی وی کو شوکاز

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی کو ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے ’نازیبا‘ اور ’متعصبانہ‘ الفاظ ادا ہونے پر شو کار نوٹس جاری کیا ہے۔جمعرات کو پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ٹی وی پروگرام میں ’نازیبا اور متعصبانہ جملوں و الفاظ‘ نشر ہونے شو کاز نوٹس جاری کیا ہے اور سات دنوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔پیمرا نے کون کون سے سیاسی رہنماؤں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائی؟پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’متعصبانہ تبصرے پر نہ صرف پروگرام اینکر کا رویہ انتہائی غیرپیشہ ورانہ تھا بلکہ اینکر خود بھی مہمان کے جملوں پر ہنستے رہے جو کہ اینکر کے پیشہ ورانہ کردار اور چینل کی ایڈیٹوریل پالیسی پر بھی کڑا سوالیہ نشانہ ہے۔‘ٹی وی اور ریڈیو کے نگراں حکومتی ادارے نے مزید کہا ہے کہ ٹی وی چینل کا ’ایڈیٹوریل بورڈ اور مؤثر تاخیری نظام بری طرح ناکام‘ ہوچکا ہے جو کہ پیمرا قوانین اور عدالتی احکامات کی سراسر خلاف ورزی ہے۔خیال رہے جمعرات کی رات نشر ہونے والے ایک پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اینکر کے پروگرام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کے ایک انٹرویو کے حوالے سے ایک سوال پر جواب دیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ’متعصبانہ‘ اور ’نسل پرستانہ‘ قرار دیا گیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید