• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتہ کے اندر جامع زرعی پیکیج تیار کریں، وزیر خزانہ کی ہدایت

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو ایک ہفتہ کے اندر جامع زرعی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے اور درآمدی بل میں کمی پر توجہ مرکوز کی جائے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام تجاویز اور سفارشات میں زرعی پیداوار میں اضافہ اور درآمدی بل میں کمی پر توجہ مرکوز کی جائے۔انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو وزارت خزانہ میں کسان پیکیج کے حوالہ سے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
اہم خبریں سے مزید