• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ربیع الاول، قیدیوں کو 90 روز کی خصوصی معافی دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ایجنیساں ) وفاقی حکومت نے12 ربیع الاول پر عمر قید ویگر کے مجرموں کیلئے 90 روزکی خصوصی معافی دینے کا اعلان کر دیا ہے ،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے زریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دیدی ،وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی،فیصلے پر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کی منظوری کے بعداطلاق ہوگا۔معافی کا اطلاق قتل،جاسوسی ڈکیتی،ریاست مخالف سرگرمیوں، تخریب کاری کے جرائم کے قیدیوں اورفرقہ واریت، اغوا، رہزنی، زنا،دہشت گردی کے جرائم ، مالی غبن،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے جرائم کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ 65 سال یا اوپر کےمرد قیدیوں کیلئے 90 روز کی خصوصی معافی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 60 سال یا اوپر کی خواتین قیدیوں کیلئے بھی 90 روز کی خصوصی معافی کی تجویز زیر غور ہے۔بچوں والی قیدی خواتین کیلئے 90 روز کی خصوصی معافی کی تجویزہے، 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کیلئے بھی 90 روز کی خصوصی معافی کی تجویزدی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید