• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نظر ثانی شدہ ایسٹا کوڈ 2021 شائع کر دیئے

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نظر ثانی شدہ ایسٹاکوڈ 2021 شائع ( جاری )کر دیا ہے ، قبل ازیں اسکی نظرثانی 2015 میں ہو ئی تھی۔ اس بار اسٹیبلشمنٹ کوڈ کی ترتیب تبدیل کر دی گئی ہے اور مختلف عنوانات بھی تبدیل کئے گئے ہیں، پہلے گروپوں کے متعلق مواد آٹھویں چیپٹر میں تھا اب اسے دوسرے میں ڈال دیا گیا ہے، اس میں ایک دلچسپ صورت حال یہ ہے کہ سی ایس پی جو بھٹو نے ختم کر دیا تھا اسکے 1954 کے رولز پہلے چیپٹر میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ اب سی ایس پی بھی موجود ہے جس میں جوائنٹ سیکرٹری کے رینک کی یعنی گریڈ بیس کی کارپوریشنز اور خودمختار اداروں کی پوسٹیں بھی سی ایس پی کیڈر میں ہیں حالانکہ ان اداروں کے اپنے قوانین ہیں، اسکے علاوہ پی اے ایس بھی موجود ہے جس میں سی ایس پی سے متصادم باتیں لکھی ہیں ، لگتا یوں ہے کہ اسکی اچھی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی کیونکہ سیکرٹری اور ڈی جی کے پیغامات میں انگریزی کی غلطیاں نظر آرہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید