• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، جماعت اسلامی خواتین

ملتان (سٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور صدر جنوبی پنجاب تسنیم سرور نے یوم اساتذہ کے موقع پر کہا کہ اساتذہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں دنیا کی تمام تر ترقی اور علم کی چمک اساتذہ ہی کی مرہون منت ہے۔ایک بہترین استاد کا یہ نصب العین ہونا چاہیے کہ وہ ان کے کردار میں مثبت سوچ پیدا کرے،انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر و ترقی، معاشرے کی فلاح و بہبود، انسانیت کی نشونما اور افراد کی تربیت سازی کی وجہ سے معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ملتان سے مزید