• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اسمگل کرنے کے الزام میں دو ڈرائیورگرفتار، ٹرک زیر تحویل

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے گندم اسمگل کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گندم سے بھرے ہوئے دو ٹرکوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ٹرک ڈرائیور اشرف اور ساجد دو ٹرکوں پر 380 بوری گندم کی لے کر رحیم یار خان جا رہے تھے۔پولیس نے ڈینگی پھیلانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے احمدآباد میں نجی سکول مالک نعیم عباس کے سکول اور راشد کے نجی میڈیکل سنٹر میں ڈینگی لاوا موجود تھا۔ملتان پولیس نے بجلی چوری کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے کارڈ یالوجی کے جعلی ملازم بن کر مریض سے فراڈ کرنے کے الزام میں دو نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کو رنگیل پور کے رہائشی وقاص احمد نے بتایا کہ وہ کارڈیالوجی ہسپتال میں اپنے علاج کے لیے گیا ہوا تھا جہاں پر ملزمان جواد اور اشتیاق ملے وہ خود کو کارڈ یالوجی کا ملازم ظاہر کر رہے تھے مجھ سے 30 ہزار روپے ٹیسٹوں کے وصول کیے اور غائب ہوگئے پولیس نے دونوں نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ملتان سے مزید