• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا و ہیموفیلیا کے شکار1408بچوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے،حاجی اعجاز

پشاور(نمائند ہ خصوصی)حمزہ فائونڈیشن کے بانی چیئرمین حاجی اعجاز علی خان ڈپٹی چیئرمین حمزہ اعجاز اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان نے کہا ہے کہ حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں تھیلی سیمیا ہیموفیلیا اور خون کی دوسری بیماریوں کے شکار 1408غریب بچوں کی جان بچانے کیلئے ان کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اور انہیں ہر پندرہ روز بعد مفت خون بھی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ بلڈ کینسر کے پینسٹھ مریضں اور سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کے لئے انہیں مفت خون فراہم کیا جارہا ہے۔ غریب بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کارخیر و صدقہ جاریہ ہے۔ مخیر حضرات کو غریب بچوں اور ان کے والدین کی دلی دعائیں حاصل کرنے کیلئے حمزہ فائونڈیشن کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہئے۔ حاجی اعجاز علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں تھیلی سیمیا کے شکار1222غریب بچے ہیموفیلیا کے شکار ایک سو چوبیس غریب بچے اور خون کی دوسری بیماریوں کے شکار باسٹھ مریض زیر علاج ہیں۔ حمزہ فائونڈیشن کی طرف سے بیماروں کو ایک لاکھ66ہزار بیگز خون فراہم کیا جا چکا ہے۔
پشاور سے مزید