• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی کی حتمی انتخابی فہرستیں عوام کیلئے آویزاں

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)الیکشن کمیشن نے ضلع راولپنڈی کی حتمی انتخابی فہرستیں عوام کیلئے آویزاں کردیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں عوام فہرستوں کا جائزہ لے کر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اب ووٹ کے اندراج،اخراج اور درستگی کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔ راولپنڈی کے تمام ٹائونز، تحصیلوں اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں بھی سنٹرز قائم کردئیے گئے جو آج سے کام شروع کردیں گے۔ جہاں عوام درخواست دے سکتے ہیں۔ اب ووٹ کے اندراج،اخراج اور درستگی کیلئے فارم 21،22اور23پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
اسلام آباد سے مزید