• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے نے خود منڈیاں سجا رکھی تھیں، مریم نواز

لندن(مانیٹرنگ نیوز، خبرایجنسی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا نہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ساتھ بیٹھنا نہیں بلکہ اسے عبرت کا نشان بنانا ہے، آڈیو لیکس نے اس کے بیانیے کا تیا پانچہ کردیا ہے، اس کے تمام بیانیے غلط ثابت ہوئے ہیں، لوگوں کو لوٹوں کے خلاف بھڑکاتا ہے اور خود بند دروازوں کے پیچھے خرید و فروخت کر رہا ہے،ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے نے خود منڈیاں سجارکھی تھیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آڈیو لیکس کے معاملے کے بعد میں کہنا چاہتی ہوں عمران خان کو یوں ہی فتنہ نہیں کہتی اس کی ہر چیز میں سے سازش نکلتی ہے، پہلے کہتا تھا ہارس ٹریڈنگ کرنے والے بُرے ہیں پھر خود اس میں ملوث نکلا، عمران خان بند کمروں میں ارکان کی خرید و فروخت کی منڈیاں لگاکر بیٹھا رہا، 2018ء کے الیکشن میں نواز شریف سے جیتنا ممکن نہیں تھا، اس لئے اس کے جیتنے والے ارکان کو الیکشن سے باہر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جھوٹا مقدمہ بنا کر عمران خان کی جیت کی راہ ہموار کی گئی، کس کو پتہ نہیں کہ بلوچستان میں کیا ہوتا رہا۔
اہم خبریں سے مزید