واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے ایک بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کردی ہے جس نے ایران سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے کا معاہدہ کیاتھا۔ پابندی کا فیصلہ وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ واشنگٹن کے فوری بعد سنا دیا گیا ، بھارت پریشان، یہ پابندیاں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے واشنگٹن کا دورہ مکمل کرنے کے فورا بعد لگائیگئیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن،وزیر دفاع لائیڈ آسٹن ، وزیر تجارت گیل ریمونڈو اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سمیت کئی اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں ۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ بھارتی کمپنی سمیت متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے ایران کی کمپنی ٹرائی لین کے ذریعے لاکھوں ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص میتھانول اور تیل درآمد کیاہے۔