اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے، حاضری سے استثنیٰ، جائیداد ضبطگی کیخلاف درخواست دائر کردی، نیب کو نوٹس جاری، جمعہ کو اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ان کے وکیل قاضی مصباح نے وارنٹس مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی، وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے اب وہ عدالت کے سامنے موجود ہیں۔