• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جادوگر نہیں کوچ ہوں، نئے کھلاڑیوں کے پاس ٹریننگ کے لئے وقت کم ہے، ہاکی ہیڈ کوچ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ سے عالمی درجہ بندی کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے،عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں جادو گر نہیں ہاکی کوچ ہو کہ ٹیم کو فتح دلا دوں،جس کی ذمے داری کھلاڑیوں کی اسکل اور تیکینک کو بہتر بنانا ہے، انہوں نے کہا اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے کیمپ میں آٹھ سے نو سنیئر کھلاڑی نہیں ہیں جو انگلینڈ اور دیگر ملکوں میں ہاکی لیگز کھیل رہے ہیں، گیارہ نئے لڑکوں کو کیمپ میں شامل کیا گیا ہے جن کے پاس ٹریننگ کے لئے کم وقت ہے، سنیئر کھلاڑی تین چار سال سے اکھٹے کھیل رہے تھے جس سے ان میں ہم آہنگی پید اہوگئی تھی، اذلان شاہ ہاکی میں مقابلے سخت ہوں گے ہر ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ آئے گی،ہمیں مشکل حالات کا سامنا ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید