اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی تباہی پر قرارداد منظور ہونے پراظہارِ تشکر کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کیلئے ایک پیج پر آگئے پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہوئی تباہی پر قرارداد منظور کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141ممالک نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی۔