اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ آزمائشیں بھی انسانوں پر لاتے ہیں اوپھر ان آزمائشوں سے نکالنے کیلئے بھی اپنے خاص بندوں کو ذمہ داریاں سونپتے ہیں۔جس انسان میں انسانیت کی بھلائی کا جذبہ پیدا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے مقاصد میں کامیابی عطا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہوا ہے اگرہم سب ہمت کریں تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں، یتیم بچوں کی کفالت دنیا کا لاجواب جذبہ ہے یہ جذبہ ہر کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیراہتمام شہداء زلزلہ کی 17ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،چیئرمین چوہدری محمد اختر،لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا،کوچ عاقب جاوید نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں پی پی پی کی ممبر اسمبلی محترمہ بنیلہ ایوب، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئرنائب صدر چوہدری ظفر انور،راجہ شبیر اختر،سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ کے بچوں نے تحریک آزادی کشمیر، زلزلہ کی تباہ کاریوں، پاک فوج کے جراتمندانہ اقدامات پرٹیبلوشو،قوالیاں اورملی نغنے پیش کیے ۔