ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر میں عید میلاد النبیؐ پر جلوس ،ریلیاں نکالی گئیں ،اس موقع پر سیرت کانفرنس اور محافل میلاد ہوئے اور مشعل بردار موٹر سائیکل ریلیاں بھی نکالی گئیں ،جبکہ کیک کاٹے گئے ،انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں قدیم تاریخی 94 ویں سالانہ جلوس گذشتہ روز سابق وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں شوکت حسین اسلامیہ کنڈرگارٹن سکول دولت گیٹ سے نکالا گیا جس کے دیگر قائدین میں صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنوئر الحسن گیلانی۔سجادہ نشین دربار حضرت موسی پاک شہید مخدوم سید اپوالحسن گیلانی۔ سربراہ خاندان گیلانیاں مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی۔ سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی۔ سید احمد مجتبی گیلانی۔سابق ایم۔این اے سید عبدالقادر گیلانی۔رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی سجادہ نشین دربار نواب سخی مخدوم سید ذوہیب گیلانی۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ندیم قریشی۔حاجی سلیم اختر لابر۔ ضیا گیلانی۔ سید عامر گیلانی۔مامون گیلانی مخدوم ذادہ ارتضی گیلانی شامل تھے۔ یہ جلوس چوک حسین اگاہی میں داخل ہو کر چوک بازار۔صرافہ بازار پاک گیٹ۔حرم گیٹ چوک شہیداں۔ چوک پانی ٹینکی۔ بوہڑ گیٹ۔ گھنٹہ گھر۔لوہاری گیٹ۔حسین اگاہی سے ہوتا ہوا دولت گیٹ پر ختم ہو ا جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول مختلف تنظیموں کے جلوسوں کے علاوہ خواجہ نور مصطفے۔ بابو نفیس احمد انصاری۔سہیل بھٹہ۔ ملک قدیر کھوکھر ملک نسیم لابر۔ عاشق قادری۔ملک سجاد۔ ملک جمال لابر۔ سخاوت سیال۔ مخدوم سید مطلوب حسین بخاری۔ثقلین نقوی۔ عامر شہزاد صدیقی۔ ملک یوسف۔ ملک عمران یوسف۔ملک عبدالرحمن۔ ملک شاہد یوسف۔ طارق قادری۔ نورالامین خاکوانی۔ایم سلیم راجہ۔حاجی خلیل راں۔امین ساجد۔سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس کے راستے میں قائدین جلوس کی دستار بندی کی گئی اور گل پاشی ہوئی۔،دریں اثنا دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس نکالا گیا جو ڈیرہ اڈا چوک سے شروع ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا فیضان مدینہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ استقبال کیا گیا، شہریوں کی جانب پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، جلوس میں درود و سلام کی صداؤں سے فضاء گونجتی رہی، ، جلوس ڈیرہ اڈا چوک سے 4 بجے شام شروع ہوا ڈیرہ اڈا سے سدوحسام چوک، چوک شہیداں، حرم گیٹ، پاک گیٹ، چوک بازار، حسین آگاہی، دولت گیٹ، چونگی نمبر 14، انصاری چوک سے ہوتا ہوا عشاء کی نماز میں فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، فیضان مدینہ میں روزہ داروں کیلئے افطای کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا، جلوس میں سینکڑوں موٹر سائیکل، کاریں، گاڑیاں، ڈالے اور ٹرک، ٹرالے شروع تا اختتام شریک رہے ، انجمن تاجران خان پلازہ کیزیراہتمام منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق گجرنے کہا سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ ؐکی ذات اقدس ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،مہمان خصوصی کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابرحسین نے کہا جشن میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں کینٹ بورڈ نے خصوصی اقدامات اور انتظامات کیے،چیئرمین خان پلازہ ظفر اقبال خان، صدربلال احمد، چیئرمین پبلک سیفٹی چوہدری محمود علی، سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، غضنفر ملک، کلب عابد خان، ملک زاہداعوان، ممبران کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، اختر رسول، شیخ وحید، عاظف بلال ودیگرنے خطاب کیا۔ ڈی ایس ریلوے ملتا ن حماد حسن مرزا کی سربراہی میں ڈی ایس آفس میں سیرت النبیؐ کانفرنس ہوئی ، اس موقع پر علامہ مولانا فاروق خان سعیدی نے خطاب نے کیا ، محفل کے اختتام پرمحمد وقاص رضا قادری اور ڈاکٹر سید عبدالسیمع کی جانب سے پاکستان ریلوے اور سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی، تقریب میں ڈپٹی ڈی ایس ریلوے ملتان صائمہ بشیر ، ڈویژنل ، اسسٹنٹ افسران ، ریٹائرڈ ایم ایس ڈاکٹر تسلیم قریشی سیمت ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام نورپورسٹاپ اڈہ لاڑ پر مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت قمرالاسلام ٹیپو،بابر فرید چشتی، عدنان فرید چشتی، آزان فرید چشتی،محمد مومن احمد، شایان فرید بابر، سلیم اسلم،قاری عرفان، عامر افضل، عظمت اللہ کے علاوہ علماء کرام اور معززین شہر نے کی۔ مشعل بردار نورپورسٹاپ سے شروع ہوکر مین بہاولپور روڈ سے ہوتا ہوا اڈہ لاڑ پر اختتام پذیرہوا۔