• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 8جولائی تک ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت8جولائی تک ملتوی کر دی گئی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وکلا کی بحث کے لیے سماعت ملتوی کی ہے، استغاثہ کے مطابق جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھاجب کہ الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ سند کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے، ملزم نے آرٹیکل 62اور63کی خلاف ورزی کی ہے اور حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔
ملتان سے مزید