• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ،تفصیلات کے مطابق  تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں محمد جنید سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں فضل عباس سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر  دس ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا ،فاروق علی سے تین مسلح ملزمان موٹرسائیکل لے گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں اعجاز سے تین ڈاکو 95ہزار اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جب کہ گلگشت کے علاقے میں طلحہ کا موبائل فون ،امام بخش کی موٹرسائیکل، بی زیڈ میں اجمل کے گھر سے گھریلو سامان، ڈی ایچ اے کی حدود سے حمزہ کا موبائل فون، صدر کے علاقے سے تسلیم بی بی کا گھریلو سامان، اکمل کی کار، الپہ کے علاقے سے وقاص کی تین بکریاں، بدھلہ سنت کے علاقے سے سلمان کا موبائل  فون ،  مسجد سے ٹوٹیاں، صدر شجاع آباد کے علاقے میں فیض علی کے بکرے ،محمد نواز کا سولر انورٹر، صدر جلالپور کے علاقے میں اکبر حسین کی کھاد، امیر مائی کے 22من آم ،40من مکئی، سٹی جلالپور کے علاقے میں لیاقت کی موٹرسائیکل، نیوملتان کے علاقے میں محمد علی کی دکان سے قیمتی ملبوسات مالیت دو لاکھ، گلزار احمد کا بیل، شاہ رکن عالم کے علاقے سے سلیم سکندر کا میٹر بجلی، سیتل ماڑی کے علاقے میں رمضان کا موبائل فون، حرم گیٹ کے علاقے سے ندیم کا موبائل فون، پاک گیٹ کے علاقے سے محمد علی کی موٹرسائیکل، بوہڑ گیٹ کے علاقے سےعتیق الرحمان کی موٹرسائیکل، کینٹ کے علاقے سے ساجدہ پروین کا گیس میٹر، محمد شہزاد کا موبائل فون، چہلیک کے علاقے سے قراۃ العین کا موبائل فون، شیخ افتخار کا بجلی کی مین تار، بابر مصطفی ٰکا ہیلمنٹ اور مزمل حسین کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید