ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے خاتون کو گولی مارکر قتل کرنے کے الزام میں 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،صدر شجاع آباد پولیس کو اے ایس آئی نظام الدین نے بتایا کہ محمد مزمل نے 15پر اطلاع دی کہ ملزمان سلمان ،خلیل ، عرفان ،کلثوم نے نامعلوم کے ہمراہ میری کزن سدرہ بی بی کو گولی مارکر قتل کردیا ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔