• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو حج یا عمرہ کی ادائیگی کیلئے محرم کی شرط ختم

مکہ مکرمہ (شاہد نعیم) سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الرابعہ نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو حج یا عمرہ کی ادائیگی کیلئے اب محرم کی ضرورت نہیں ہے۔قاہرہ میں سعودی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ حج یا عمرے کے لیے دنیا کے کسی بھی حصے سے سعودی عرب آنے والی خواتین کو محرم کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کے ویزے کے ساتھ سعودی عرب آنے والے مسلمان عمرے کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔سعودی وزیر نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام کی توسیع پر 200 ارب ریال سے زائد اخراجات آرہے ہیں اور یہ بیت اللہ کی تاریخی توسیع کا عمل جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید