• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائیوں نے کبھی بہن کو جائیداد گفٹ دی، ہر بار بہن ہی کیوں گفٹ دے، سپریم کورٹ، 46سال بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی زیتون بی بی کو جائیداد میں حصہ دار قرار دے د یا

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے 46سال بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی زیتون بی بی کا والد کی جائیداد میں حصہ تسلیم کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف بھائیوں کی اپیل خارج کر دی۔ دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ بھائیوں نے کبھی بہن کو جائیداد گفٹ دی، ہر بار بہن ہی کیوں گفٹ دے۔ اپیل کی سماعت منگل کو یہاں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بہنوں نے اپنا حصہ بھائیوں کو تحفہ میں دے دیا تھا۔ اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب تحفہ دیا گیا تھا تو اس وقت بہنیں کمسن تھیں، کم عمر بہن بھائیوں کو جائیداد تحفہ میں کیسے دے سکتی ہے؟ ریکارڈ کے مطابق کمسن بہن کی جانب سے تحفہ کیلئے اسکے وکیل نے بیان دیا، کمسن لڑکی کی جانب سے کوئی وکیل کیسے بیان دے سکتا ہے؟
اہم خبریں سے مزید