• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کو اپنی خیر منانی چاہئے ، راشد محمود

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے صدر ممبر پراونشل و فیڈرل کونسل راشد محمود خان بابوزئی اور پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ممبر پراونشل و فیڈرل کونسل ملک ندیم خان نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینا اور شیخیاں بگھارنے شیخ رشید کا وطیرہ بن چکا ہے وہ پہلے نواز شریف ‘جنرل ضیا الحق اور پرویز مشرف اور اب عمران نیازی کے قدموں میں پڑے ہیں۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کی طرف سے بھڑکیں ماری جا رہی تھیں کہ کوئی بھی پرویز مشرف کا مقابلہ نہیں کر سکتا تاہم جب وہ عوامی دبائو پر اقتدار سے الگ ہوئے تو انہوں نے غداری کر کے سیاسی قبلہ تبدیل کر لیا۔ شیخ رشید احمد کو بھڑکیں مارنے اور شیخیاں بگھارنے کی بجائے اپنی خیر منانی چاہئے۔ عمران نیازی کی نااہلی اور گرفتاری کے بعد شیخ رشید احمد ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ نواز شریف ‘پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت حسین سے غداری کرنے والا شیخ رشید احمد عمران نیازی سے بھی غداری کرے گا۔ وہ ملک اور عوام دشمن بیانیہ کا ساتھ دے کر اپنے لئے خود ہی سیاسی قبر کھود رہے ہیں پندرہ نومبر تک سیاست آر پار نہیں ہو گی بلکہ شیخ رشید احمد کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا ۔
پشاور سے مزید