• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات سے تجارتی حجم کو مزید بڑھایا جائے

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اسحاق نے پاک ایران باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے ٗ بزنس کمیونٹی کے وفود کے تبادلوں سمیت ایک دوسرے کے تجربات اور قیمتی وسائل و ذرائع سے بخوبی استفادہ حاصل کرکے موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ علاقائی تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے جوکہ سرحد چیمبر کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ اس ضمن میں سرحد چیمبر عنقریب ایک تجارتی نمائش کا انعقاد کرنے جا رہا ہے جو ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے میں کافی معاون ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاور میں تعینات ایرانی قونصلیٹ پشاور کے فرسٹ قونصلر / کمرشل اتاشی حسین مالکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے صدر محمد اسحاق اور ایرانی سفارتخانے کے درمیان باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں اور اقتصادی پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے اقدامات پر زور دیاگیا۔ ایرانی سفارتخار نے کہا کہ پاک ایران باہمی تجارت تعلقات کو مزید وسعت دینے کی کافی گنجائش موجود ہے تاہم اس سلسلے میں دونوں ممالک کی جانب سے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ باہمی کوششوں اور ہم آہنگی کے ذریعے تجارت کی راہ میں درپیش مشکلات کو دور کیا جاسکتا ہے۔
پشاور سے مزید