• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو ایسا مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں کوئی ان کے فیصلوں کو ہوا میں نہ اڑائے، چیف جسٹس

اسلام آباد(ایجنسیاں)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائراپیل کی سماعت کے موقع پر ریمارکس دئیے ہیں کہ انتخابی معاملات الیکشن کمیشن کی خاصیت ہے‘الیکشن کمیشن کو مضبوط اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں،نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہر کوئی ہوا میں اڑاتا پھرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔بعد ازاں عدالت عظمی نے معاملہ کی سماعت19اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کے روز معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دئیے۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن کو حقائق کے تعین کے لئے مقدمہ ہائی کورٹ نے ہی بھیجا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ فیصل واوڈا نے شہریت چھوڑنے کے لئے رجوع کاغذات جمع کرانے کے بعد کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید