• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائمہ علی

بعض خواتین کے اسکن پر بازار میں موجود فیشل کریمز سوٹ نہیں کرتیں۔کبھی دانے نکل آتے ہیں تو کبھی الرجی ہو جاتی۔ اس لیے وہ اکثر پریشان رہتی ہیں کہ فیشل کے لیے کون سی کریمز استعما ل کریں۔ جو چہرے تو تر وتازہ کردیں۔ اس ہفتے ہم آپ کو ایلویرا فیشل کے بارے میں بتا رہے ہیں ،جس کے کوئی نقصانات نہیں ہیں اور یہ فیشل ہر قسم کی جلد کے لیے موزوں ہے۔

اس فیشل کو تیار کرنے کے لیے ایک ایلو ویرا کا ٹکڑا لیں اور اس میں سے جیل نکالیں، اگر آپ کے پاس ایلو ویرا کا پودا نہیں ہے تو آپ بازار میں جو ایلویرا جیل ملتا ہے وہ بھی لے سکتی ہیں۔ یہ فیشل چہرے پر موجود تمام داغ دھبےبھی ہٹا دے گا۔ سب سے پہلے اس کے چار ٹکڑے کرلیں۔ یہ فیشل چار اسٹیپس پر مشتمل ہے۔ اس لیے ایک ایک ٹکڑا ایک اسٹیپس میں استعمال ہوگا۔

……کلینزنگ ……

اس کے لیے سب سے پہلے دوسے تین چمچہ ٹھنڈا دودھ لیں۔ پھر ایک ٹکڑے کو دودھ میں بھگو لیں اور اس سے پورے چہرے پر آہستہ آہستہ تین سے چار منٹ تک مساج کریں ۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایلویرا کو دودھ میں بھگوتی رہیں۔ اس سے چہرے پر موجود تمام داغ دھبے بھی ہٹ جائیں گے۔ کلینزنگ مکمل کرنے کے بعد گیلی تولیہ سے چہرے کو اچھا طرح صاف کرلیں یا پانی سے دھولیں۔

……اسکربنگ ……

اسکرب بنانے کے لیے دو سے تین چمچہ کافی لیں اور اس میں ایک چمچہ چینی اور آدھا لیموں شامل کرلیں ،اگر آپ کی اسکن پر لیموں سوٹ نہیں کرتا تو آپ اس میں شہد ملا لیں۔ اس کے بعد ایک ایلو یرا کا ٹکڑا لے کر یہ مکسچر اس پر لگائیں اور چہرے کی اسکربنگ کریں۔ اس سے چہرے کی مردہ جلد اُتر جائے گی اور چہرے کے پورز بھی سکڑجائیں گے۔ اسکربنگ تین سے چار منٹ تک کریں۔ اس سے چہرے پر موجود بیلک اور وائٹ ہیڈز بھی ہٹ جائیں گے ۔اور جلد بھی نکھرجائے گی۔ یاد رکھیں کہ اسکربنگ ہلکے ہلکے ہاتھوں سے کریں ۔یہ کرنے کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھولیں۔

……مساج ……

چہرے کے لیے مساج کریم بنانے کے لیے ایلویرا کے ایک ٹکڑے میں سے جیل نکالیں، پھر اس میں آدھا چمچہ شہد اور ایک چمچہ بادام کا تیل شامل کرلیں۔اگر آپ کے پاس بادام کا تیل نہیں ہے تو آپ زیتون ، ناریل یا وی ٹامن ای کا تیل بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اب اس کو اچھی طر ح مکس کرلیں اور چہرے کا مساج کریں۔ اس کو اچھی طر ح پورے چہرے پر لگالیں اور سرکلولر موشن میں چہرے کا مساج کریں۔ تھوڑی دیر کرنے کے بعد اوپر کی طر ف (upward direction) میں مساج کریں۔ آنکھوں کا، فور ہیڈ کا اور ٹی وزن کا بھی اچھے سے مساج کریں۔ یہ کرنے کے بعد چہرے کو پانی سے دھونا نہیں ہے بلکہ اسے کے اوپرپیک لگانا ہے۔

……فیس پیک ……

یہ بنانے کے لیے ایلویرا جیل نکاکر اس میں ایک چمچہ بیسن اورنج پیل پائودر (سنگترے کے چھلکوںکا پائوڈر)یہ آپ گھر میں بھی چھلکے پیس کر بنا سکتی ہیں۔ پھر اس میں ایک چمچہ دہی شامل کرکے اچھی طر ح مکس کرکے پندرہ منٹ کے لیے یہ پیک چہرے پر لگا لیں جب یہ ہلکا ہلکا خشک ہونے لگے تو ہاتھ گیلے کرکے ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور پھر چہرے کو سادےپانی سے دھولیں۔ یہ یاد رکھیں کہ یہ پیک ململ خشک نہیں ہو۔ فیشل مکمل ہونے کے بعد دیکھے گا آپ کا چہرہ کیسے تر وتازہ اور نکھر انکھرا لگے گا۔