• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدگدیاں: امجد کے والد اس کی سالانہ رپورٹ کارڈ دیکھ کر ...

رزلٹ

امجد کے والد اس کی سالانہ رپورٹ کارڈ دیکھ کر بہت ناراض ہوئے اور بولے، ’’کتنی خراب رپورٹ ہے تمہاری، تمہیں تو مارے شرم کے ڈوب مرنا چاہیے اردو خراب، انگریزی خراب، حساب خراب ہر چیز خراب ہےحد ہو گئی۔

امجد نے معصومیت سے کہا ،’’ نہیں ابو جان ! آگے پڑھئیے، لکھا ہے صحت بہت اچھی ہے۔

شرافت

اسکول کی ایک کلاس میں بہت شور ہو رہا تھا۔ استاد نے کلاس روم میں آکر بچوں سے کہا، تم لوگوں میں شرافت نہیں ہے۔

جھٹ سے ایک لڑکا بولا،’سر شرافت پانی پینے گیا ہوا ہے‘‘۔

عینک کی ضرورت

ایک شخص دکان میں داخل ہوتے ہوئے بولا: ”جناب مجھے عینک کی سخت ضرورت ہے۔“

دکان دار: ”واقعی آپ کو عینک کی سخت ضرورت ہے، کیوں کہ یہ عینکوں کی نہیں، مٹھائی کی دکان ہے۔“