ملتان‘خانیوال (سٹاف رپورٹر‘نمائندہ جنگ) گھریلو ناچاقی ‘ملتان اور خانیوال میں دو افراد کی پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش‘ملتان کے علاقے خونی برج میں 35سالہ وسیم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا، جس پر اس نے دل برداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی، ریسکیو اور قریبی افراد نے آگ بجھائی اور اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جبکہ دہلی گیٹ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی‘خانیوال کے بلاک نمبر 14کے رہائشی شوہر نے گھریلو ناچاقی پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ متاثرہ شخص کی شناخت 25 سالہ غلام مصطفی ٰکے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا۔