کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھارتی خواتین ٹیم نے جیت لیا۔ہفتے کو ہونے والے فائنل میں بھارت نے فائنل میں سری لنکا ٹیم کو8وکٹ سے شکست دی۔ سری لنکا نے پہلےبیٹنگ میں مقررہ اوورز میں9وکٹ پر65رنزبنائے ۔بھارت نے66رنزکاہدف 9ویں اوور میں بآسانی حاصل کرلیا۔بھارتی کرکٹر سمرتھی مندھانا نے ناقابل شکست51رنز بنائے،سری لینا کی اینوکا راناویرا اور کویشا دلہاری نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارتی ویمنز ٹیم کی جیت پر آل راؤنڈر ہادرک پانڈیا نے ٹوئٹ کی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔پاکستان کو سیمی فائنل میں سری لنکا نے ایک رن سے شکست دی تھی۔