کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستانی میچ آفیشلز پر بھی انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئےہیں۔معطلی کا دور ختم ہونے کے بعد قومی خواتین ٹیم کی گزشتہ ماہ ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے بعداب پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام مینز ٹیم کے دورہ نیپال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، دوسری جانب اے ایف سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی اسسٹنٹ ریفری محمد علی نے اے ایف سی انڈر20ایشیا کپ 2023کوالیفائرز میں خدمات انجام دیں گے۔انہوں نے گزشتہ ماہ دوشنبے میں میزبان تاجکستان کے سنگاپور اور کمبوڈیا سے میچز سپروائز کئے،محمد علی کو انڈر 17ایشیا کپ کوالیفائرز کیلئے اسسٹنٹ ریفری مقرر کیا گیا۔