کوئٹہ (ایجنسیاں)بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس نورمسکانزئی کے قتل کی تحقیقات کیلئے7رکنی جے آئی ٹی تشکیل‘جے آئی ٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ مرتب کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرے گی۔
کمیٹی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جس میں ڈی آئی جی رخشان نذیر کرد ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اور حساس اداروں کے نمائندے ممبران ہونگے۔