نوابشاہ (بیورورپورٹ ) جام صاحب گپچانی روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گھر جانے والا رکشہ ڈرائیور رضا محمد جاں بحق ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی جاں بحق نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثین کے حوالے کردیا گیا بعد ازاں ورثاء نے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر مظاہرہ اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اس موقع پر ورثاء نے الزام لگایا کہ شر برادری کے ایک شخص کو علی رضا نے دو ہزار روپے ادھار دیے تھے اور واپسی کے تقاضے پر مشتعل ہو گیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر علی رضا کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا ان کا کہنا تھا کہ مقتول علی رضارکشہ چلا کر مزدوری کرتا تھا چھوٹے بچوں کا باپ تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے اور ایف آئی آر درج کرنے کے باوجود پولیس نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔