برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی پارلیمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ میں قرارداد کا مسودہ پیش کرے گی۔ قرارداد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ ایرانی حکومت کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے اور تہران کے بین الاقوامی احتساب کے طریقہ کار کا تعین کرے۔ اس قرار داد پر جمعرات کے روز سٹراسبرگ میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔ قرار داد میں ایرانی خواتین پر عائد پابندیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔