اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیام اور اس آڑ میں فراڈ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ، یہ بات وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے قومی اسمبلی میں پیر کو ہونے والے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران شعبہ سائبر کرائم کو 98247شکایات موصول وہئیں۔ 78966کو نمٹا دیا گیا ۔8260کے حوالے سے انکوائریوں کا فیصلہ ہوا۔ 214کو سماعت کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا،نور عالم خان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دبئی میں کرکٹ میچ میں پرچم کی توہین پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر مملکت داخلہ کے مطابق2022 میں791انسانی سمگلرز کو کارندوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور2446 مقدمات درج کیے گئے۔