پشاور(نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک کے بھائی اور نوشہرہ سے صوبائی اسمبلی کے ممبر لیاقت خان خٹک نے ضلع نوشہرہ میں پی ٹی آئی کی وکٹیں گرانا شروع کر دیں ۔ ضلع نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کے تین سابق ارکان قربان علی خان ، انجینئر طارق خٹک ، اور پرویز احمد خان مصری بانڈہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے ممبر عمران خان خٹک کے بھائی و سابق ناظم عبدالرحمن خٹک ، تحریک انصاف نوشہرہ کے رہنما سلیم مجاہد کی پی ٹی آئی اپنے گروپ اور ساتھیوں سمیت علیحدگی کے بعد پی ٹی آئی اکبر پورہ کے رہنما میاں جمال اور میاں وقاص نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرکے جمعیت العلماء اسلام میں شمولیت اختیار کر لی ، تحریک انصاف کے بانی رہنما اور سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ باچا نے گلشن سادات اکبر پورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی غلط پالیسیوں سے ضلع نوشہرہ میں پی ٹی آئی کا سیاسی زوال شروع ہوگیا ہے ۔پرویز خٹک کے دوروزارت اعلی میں ضلع نوشہرہ کو مثالی ضلع بنانے کی بجائے تباہی سے دوچار کر دیا گیا ان کے دور میں ضلع نوشہرہ میں کوئی میگاپراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہوا ۔