• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، اعتزاز احسن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتزاز احسن کے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست نمٹا دی۔ اداروں اور عدلیہ مخالف بیان پر اعتزاز احسن کے خلاف کپٹن (ر)صفدر کی جانب سے دی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے آغاز پر درخواست گزار نے عدالت کو متنازع بیان سے متعلق آگاہ کیا، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپکو اس عدالت پر اعتماد ہے؟، کیا کوئی اس عدالت کو Influence کر سکتا ہے؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غیر ضروری طور پر آپ کیوں ایسے بیانات کو اہمیت دے رہے ہیں۔ ایسے بیانات روزانہ دیے جارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید