• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں،ممنوعہ گٹکے کی فروخت، غیر معیاری خوراک بنانے والے متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 344 ساشے گٹکا، خراب انڈوں کی زردی اور ایکسپائرڈ خوراک تلف اور فوڈ بزنس مالکان کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے،ملتان شاہ رکن عالم کالونی میں ڈیپارٹمنٹل سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 20 ہزار جرمانہ، گٹکا فروخت کرنے پر دنیاپور میں سموکرز اینڈ پان شاپ کو 18 ہزار روپے جرمانہ ، ایکسپائرڈ ڈیری کریم استعمال کرنے پر وہاڑی کے علاقے گگو منڈی میں فوڈ کیفے کو 10 ہزار روپے جرمانہ، خراب انڈے استعمال کرنے پر خانیوال کے علاقے چک 168 ٹن آر میں بیکری کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید