ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی میں شعبہ ا نگریزی کے زیر اہتمام ہونےوالی کانفرنس کے شرکا کےلئے صوفی نائٹ منعقد کی گئی جس کا اہتمام ایل پی پی نے کیا جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر میمونہ خان تھیں،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی ایک پہچان یہاں کا صوفی ازم ہے جو صدیوں سے چلا آرہا ہے اس تقریب کا مقصد بھی ملتان کے اس کلچر اور پہچان کو روشناس کرانا تھا،برصغیر میں صوفی ازم کی جڑیں بہت گہری ہیں اور اس کے ہماری زندگی پر بڑے اثرات ہیں ، ویمن یونیورسٹی اس خطے کی ایک اور پہچان بن رہی ہے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں ہماری طالبات کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، بعدازں معروف قوال حید ر قوال بینڈ نے فن کا مظاہرہ کیا۔